کولکتہ،3جنوری(ایجنسی) مبینہ روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالے میں ترنمول کانگریس کے ایم پی سدیپ بندوپادھیائے Sudip Bandyopadhyay کی گرفتاری کے بعد ٹی ایم سی کارکنوں نے منگل کو کولکتہ میں واقع بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر پر حملہ کیا. اس جھڑپ میں کچھ لوگوں کو چوٹیں بھی آئی ہیں. ٹی ایم سی کے کارکن سدیپ کی گرفتاری کی مخالفت کر رہے تھے.
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مبینہ روز ویلی Rose Valleyچٹ فنڈ گھوٹالے کی جانچ کے سلسلے میں آج لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سدیپ بندوپادھیائے کو گرفتار کیا. ایک ہفتے کے اندر یہ پارٹی کے دوسرے رہنما کی گرفتاری ہے.